دہی میں شہد ملا کرکھانا معدے کی صحت کیلئے مفید

دہی میں شہد ملا کرکھانا معدے کی صحت کیلئے مفید

واشنگٹن (نیٹ نیوز)دہی میں چینی کی بجائے شہد کو شامل کرنے سے نظام ہاضمہ کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے ،یہ بات امریکا میں ہونے والی 2 تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

دہی میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے ۔مثال کے طور پر ایک کپ دہی سے جسم کو روزانہ درکار کیلشیئم کی لگ بھگ 50 فیصد مقدار مل جاتی ہے جس سے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دہی میں شہد کو شامل کرنے سے معدے میں موجود صحت کیلئے مفید بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے ۔پہلی تحقیق میں شہد کی 4 مختلف اقسام کو دہی کے ذریعے جانوروں کو استعمال کرایا گیا۔دوسری تحقیق میں ان نتائج کی تصدیق کے لیے محققین نے کلینیکل ٹرائل کیا۔اس بار انسانوں کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور 66 صحتمند افراد کو کلینیکل ٹرائل میں شامل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...