انڈر 18کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،فرحان یوسف کپتان مقرر
ٹیم کی اتوار کو روانگی ،14رکنی سکواڈ یوتھ ٹیسٹ اور 4ون ڈے میچز کھیلے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ فرحان یوسف کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار اور فاسٹ باؤلر رضوان اﷲ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔سکواڈ میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ 4 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہوگی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کو لاہور سے انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments