ویمنز ایشیا ٹی 20کپ آج سے شروع ،ٹرافی کی رونمائی

ویمنز ایشیا ٹی 20کپ آج سے شروع ،ٹرافی کی رونمائی

دبئی سٹیدیم میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان نے شرکت کی افتتاح میچ میں تھائی لینڈ اور کانگ کا مقابلہ،پاکستان اوربھارت کا 5ستمبرکوٹاکرا

دبئی (سپورٹر ڈیسک )ویمنز ایشیاٹی ٹونٹی کپ آج سے شروع ہوگا ،گزشتہ روز ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان شریک تھیں۔ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان ملک متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور آغاز آج تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو ہوگا،فائنل 13ستمبرکو کھیلاجائیگا۔ایک روز قبل تمام ٹیموں نے فوٹو سیشن کروائے جس میں پاکستانی ٹیم بھی شامل تھی جبکہ سری لنکا، یو اے ای اور تھائی لینڈ کی ٹیم کی کھلاڑیوں نے مختلف دھنوں پرڈانس کرکے سماں باندھ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...