محبوبہ نے گاڑی پر 3400 بوسوں کے نشان بنا ڈالے

محبوبہ نے گاڑی پر 3400 بوسوں کے نشان بنا ڈالے

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں محبت کے اظہار کا ایک انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی گاڑی کو ہزاروں لپ سٹک بوسوں کے نشانات سے بھر دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا ،گاڑی کی منفرد حالت نے جہاں راہگیروں کی توجہ حاصل کی وہیں معاملہ ٹریفک پولیس تک بھی پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق ٹریفک حکام نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس کے مالک پر 5500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔لپ سٹک کے نشانات سے مکمل طور پر ڈھکی گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔کسی نے اسے محبت کے اظہار کہا تو کسی نے مذاقاً کہا کہ رومانوی سرپرائز پولیس کارروائی میں تبدیل ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...