اسٹاک ایکسچینج،تیزی،52فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
373 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 177696.50پربندہوا
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی۔ تیزی کے سبب 52فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 24 ارب 89کروڑ 06لاکھ 73ہزار 006 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ایشیائی مارکیٹوں میں مثبت پیشرفت کے اثرات کیپٹل مارکیٹ پر اثرانداز رہے ، ایک موقع پر 157پوائنٹس کی مندی ور بعدازاں 720پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 373.73 پوائنٹس کے اضافے سے 177696.50 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 184.89 پوائنٹس کے اضافے سے 52933.03 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 159.56 پوائنٹس کے اضافے سے 107705.18 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 875.46 پوائنٹس کے اضافے سے 251789.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 7.20 فیصد زائد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments