سانحہ پمز:کراچی چیمبر کا متاثرین کیلئے معاوضہ ایک کروڑ کرنے کا مطالبہ

سانحہ پمز:کراچی چیمبر کا متاثرین کیلئے معاوضہ ایک کروڑ کرنے کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے سانحہ پمز پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔۔۔

 انہوں نے اس واقعے کو ناقابلِ برداشت قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے ۔ریحان حنیف نے ہر سوگوار خاندان کیلئے 50 لاکھ  معاوضے کے اعلان کو مثبت ابتدائی قدم قرار دیا تاہم وزیراعظم سے اپیل کی کہ پمز سانحے میں اپنے نومولود بچے سے محروم ہونے والے ہر خاندان کیلئے معاوضے کی رقم بڑھا کر ایک کروڑ روپے کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...