اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان
سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو مزید آسان، تیز اور شفاف بنانے کیلئے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا ۔ نئے نظام کے تحت سرمایہ کار گھر بیٹھے ڈیجیٹل طریقے سے اکاؤنٹ کھولنے اور اپنی درخواست کی پیش رفت جانچنے کے قابل ہوں گے ۔ایس ای سی پی کے مطابق نئے فریم ورک کا بنیادی مقصد اسٹاک مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنا اور اکاؤنٹ کھولنے کے روایتی اور طویل طریقہ کار کو تیز تر بنانا ہے ۔ نئے نظام کے تحت سہولت اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست پر ایک روز کے اندر کارروائی مکمل کی جائے گی جبکہ انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر زیادہ سے زیادہ دو دن میں فیصلہ کرنا ہوگا،نئے ڈیجیٹل نظام کی اہم خصوصیت درخواست کی ٹریکنگ کا نظام ہے ۔سرمایہ کار کو درخواست جمع کرانے کے بعد منفرد ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کی جائیگی جس کے ذریعے وہ کسی بروکر یا متعلقہ ادارے سے رابطہ کیے بغیر اپنی درخواست کی موجودہ صورتحال آن لائن دیکھ سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments