اپنا گھر پروگرام ،میزان بینک کی4,400 درخواستوں کی منظوری

اپنا گھر پروگرام ،میزان بینک کی4,400 درخواستوں کی منظوری

31.5ارب سے زائد کی فنانسنگ،650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی

کراچی (بزنس ڈیسک)میزان بینک نے  وزیراعظم اپنا گھر پروگرام - گھر ہو تو اپنا (جی ایچ ٹی اے )کے تحت 4,424 درخواستوں پر 31.5 ارب روپے سے زائد کی ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوری دے دی ۔بینک پروگرام کے تحت اب تک 4 ارب سے زائد کی فنانسنگ جاری کرچکا  جس سے تقریباً 650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی ہے ۔ اگست 2026 میں بینک نے تقریباً 2.2 ارب کی فنانسنگ جاری کی ۔ میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی نے کہاکہ4,400 سے زائد درخواستوں پر 31.5 ارب روپے سے زیادہ کی فنانسنگ کی منظوری پاکستان میں قابلِ استطاعت اور شریعہ سے ہم آہنگ ہاؤسنگ فنانسنگ کی نمایاں طلب کو ظاہر کرتی ہے ۔  650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...