سونا11300روپے مزید سستا،ڈالر کی قدرکم

سونا11300روپے مزید سستا،ڈالر کی قدرکم

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 113 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4315 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 11300 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9688 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کی کمی سے 6859 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.45 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...