اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، 1لاکھ 75ہزارپوائنٹس کی حد بحال
399.13پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 175328.82پر بند
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کشیدگی برقرار رہنے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو اتارچڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی ۔دوسری جانب محدود تیزی کے سبب 47.37فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 42ارب 57 کروڑ 75لاکھ 53ہزار 615 روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ، بعدازاں ریفائنری سمیت دیگر شعبوں میں پرافٹ ٹیکنگ سے ایک موقع پر 413پوائنٹس کی مندی ہوئی تاہم اچھے مالیاتی نتائج پر دوسرے سیشن میں کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھنے سے دوبارہ تیزی رونما ہوئی جس سے ایک موقع پر 488پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 399.13پوائنٹس کے اضافے سے 175328.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز 87کروڑ 43 لاکھ 22ہزار 921 حصص کے سودے ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments