امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی فوج بریگیڈئیر جنرل اکرمی نیا نے کہا ہے کہ امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے۔

ایک بیان میں بریگیڈئیر جنرل اکرمی نیا کہا کہ خطے میں امریکی فوج کو در پیش مشکلات کی جڑ حکام کی غلطیاں ہیں، امریکا کیلئے مناسب یہ ہے کہ وہ زمینی حقائق تسلیم کرے۔

ترجمان ایرانی فوج کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام کے مسائل کی وجہ خود مختار قوم پر جارحیت کی غلط پالیسی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...