بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026 کے بجلی بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

دوسری جانب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

خیال  رہے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا جب کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...