سونا مزید مہنگا: فی تولہ 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سونا فی تولہ 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے باعث سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کا کہنا تھا کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 344 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی اونس سونا 39 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 466 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...