آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے بھی کم ہوگئی: غیر ملکی میڈیا

پیرس:(دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی سے عالمی توانائی سپلائی کو خطرات بڑھ گئے۔

فرانسیی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے بھی کم ہوگئی ہے۔

اِسی طرح گزشتہ روز جمعرات کو آبنائے ہرمز سے صرف 4 مال بردار جہاز گزرے جب کہ ایک روز قبل یہ تعداد 9 تھی، جنگ سے قبل روزانہ تقریباً 125 بڑے تجارتی جہاز اس اہم بحری راستے سے گزرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے، جہاں سے دنیا کی یومیہ خام تیل اور ایل این جی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، رواں ہفتے اب تک صرف 2 بڑے خام تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا  یہ بھی کہنا تھا کہ بحری آمدورفت میں کمی کے باعث عالمی توانائی سپلائی کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بحیرہ احمر میں باب المندب کے راستے سے بھی بحری جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...