ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں، اے آئی انسانیت کےخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنےکے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو غداری قرار دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں، امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کے تقریباً لامحدود مقدار موجود ہیں اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ تباہی کے دہانے پر ہے، برطانیہ کو توانائی اور امیگریشن کے سنگین مسائل درپیش ہیں، برطانیہ میں توانائی کی قیمتیں ضرورت سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کو شمالی سمندر کے تیل و گیس ذخائر سے فائدہ اٹھانا چاہئے، دنیا بھر سے برطانیہ آمد نہ روکی گئی تو ملک شناخت کھو دے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments