فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جو درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا، ہلاک ملزم کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالمنان ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر جرائم کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...