یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھی ایران کے خلاف امریکی اقتصادی آپریشن میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ یورپی یونین کے اس اقدام اور ایران کے خلاف اس کے مؤقف کا خیرمقدم کرتا ہوں، امریکا اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو عالمی مالیاتی نظام کے استحصال سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران عالمی مالیاتی نظام کو اپنے جوہری منصوبوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، ایران اپنے اتحادی مسلح گروہوں کی مالی معاونت کے لیے عالمی مالیاتی نظام کو مہرہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح گروہوں کو ایرانی مالی معاونت کے تمام راستے بند کیے جائیں گے، مالی معاونت ختم ہونے تک ایران کے خلاف کارروائیاں نہیں روکی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...