پیٹر سڈل نیو ساؤتھ ویلز کے باؤلنگ کوچ مقرر، جوہان بوتھا اسپن کنسلٹنٹ ہوں گے
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل کو 2026-27 سیزن کے لیے نیو ساؤتھ ویلز کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جوہان بوتھا بطور سپن کنسلٹنٹ ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔
پیٹر سڈل نے نیو ساؤتھ ویلز سے وابستگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیزن میں ٹیم کے ساتھ شامل ہونے پر انتہائی پرجوش ہیں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔
ویلز کے نئے ہیڈ کوچ بریڈ ہیڈن نے کہا کہ پیٹر سڈل اور جوہان بوتھا کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیم اعلیٰ معیار کے افراد کو شامل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
ان کے مطابق سڈل تجربہ اور علم کا خزانہ رکھتے ہیں اور اس طرزِ کرکٹ کی عمدہ مثال ہیں جس کی ٹیم سے توقع کی جاتی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے فاسٹ بولنگ شعبے میں آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولرز مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں تاہم بین الاقوامی مصروفیات کے باعث تینوں کی یہاں شرکت محدود رہتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments