امریکی فوج کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریب پر حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہونے کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔
امریکی حکام کے مطابق شادی کی تقریب کے قریب امریکی حملے میں مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
ایگزیوس کے مطابق امریکی فوج ڈرون فوٹیج اور ہدف کی نشاندہی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے اور اگر غلطی ہوئی تو اس سے سیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب والے گھر پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments