اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم کے حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، حالیہ سفارتی رابطوں کے اہم نتائج اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ترجیحی امور پر موثر رابطہ کاری اور فالو اَپ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ سفیر نبیل منیر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...