پٹرولیم لیوی، مہنگائی کیخلاف 20 ویں روز بھی جماعت اسلامی کے دھرنے، جلسے

مینگورہ: (دنیا نیوز) پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنوں کا 20 واں روز ہے، ملک گیر تحریک کے ساتھ جماعت اسلامی کے جلسوں کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔

جماعت اسلامی کا آج مینگورہ سوات میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سوات جلسہ گاہ میں عوام سے خصوصی خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود ہے جبکہ فضا سبز اور سفید پرچموں سے سج گئی۔

لاہور، پشاور، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور چترال سمیت 15 سے زائد مقامات پر دھرنے مسلسل جاری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی اور مطالبات منظور ہونے تک دھرنے جاری رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومتی وفد سے بات چیت اپنی جگہ لیکن حقوق کے حصول تک دھرنے ختم نہیں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...