امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر امریکی معیشت اور روزگار کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگست میں امریکا میں 1 لاکھ 62 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا، امریکا میں روزگار کے اعدادوشمار تمام اندازوں سے بہتر آئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت مضبوط ہوگئی، اب شرح سود کم کی جائے، امریکا کو بلند شرح سود کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے، فیڈرل ریزرو شرح سود کم کرے۔

ٹرمپ نے کہا کہ شرح سود کم نہ کی گئی تو تجارتی خسارے والے ممالک سے تجارت روک دوں گا۔

امریکی صدر کے مطابق سپریم کورٹ نے تجارتی خسارے والے ممالک سے تجارت روکنے سے متعلق صدر کا اختیار تسلیم کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...