میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں
روم: (دنیا نیوز) اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے دوسری عالمی جنگ کے بعد اٹلی میں طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والی وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
جنوبی شہر باری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے اپنے تقریباً 4 سالہ دور حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ترقی پسند جماعتیں شناخت کے بحران کا شکار ہیں، خطاب کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب جارجیا میلونی کی بیٹی کی فون کال کے باعث ان کی تقریر کچھ دیر کیلئے رک گئی۔
جارجیا میلونی کی حکومت نے 1413 دن مکمل کرکے برلسکونی کی سابق حکومت کا طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments