سندھ حکومت کا عوام کیلئے سفری سہولیات میں مزید بہتری کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے عوام کیلئے سفری سہولیات میں مزید بہتری کا فیصلہ کر لیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، پیپلز بس سروس کی مختلف شہروں تک توسیع، ڈبل ڈیکر بسیں، ای وی ٹیکسی سروس، پنک سکوٹیز اور بی آر ٹی منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قمبر شہداد کوٹ تا لاڑکانہ روٹ پر پیپلز بس سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اور آپریشنل معاملات کو حتمی شکل دینے پر بریفنگ دی گئی۔
شرجیل انعام میمن نے نئے روٹس پر بس سروس کے بروقت انتظامات مکمل کرنے اور بی آر ٹی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی، آج میرپور خاص میں پنک سکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
شرجیل میمن نے کہا خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پنک سکوٹیز پروگرام انقلابی قدم ہے، ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments