پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث ضرورت مندوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، ورلڈ چیریٹی ڈے کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
2013ء سے دنیا بھرمیں ورلڈ چیریٹی ڈے منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو پیسہ اور وقت عطیہ کرنے، خیراتی کام انجام دینے اور دیگر رفاہی کاموں کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ہمارے ملک کے سماجی و معاشی مسائل کے باعث خط غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، فلاحی ادارے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ اتنے فلاح و بہبود کے کاموں کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔
فلاحی اداروں کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی اس وقت مشکل ہو گیا ہے اور ایسے وقت میں فلاحی اداروں کا کردار بڑھ جاتا ہے۔
فلاحی اور سماجی خدمات کے حوالے سے رفاہی اداروں کا کردار تو اپنی جگہ ہے لیکن حکومت کو عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments