جائیداد کا لالچ: خاوند نے بیوی اور تین بچے قتل کر دیے، لاشیں گڑھے سے برآمد

چنیوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں جائیداد کے لالچ میں خاوند نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 126 ج ب میں پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص  قبل بیوی اور تین بچوں کو  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے 30 اگست کو اپنی بیوی کو قتل کیا جب کہ تینوں بچے بھی لاپتہ تھے جن کی لاشیں شک کی بنیاد پر گڑھا کھود کر برآمد کرلی گئیں۔

حکام کا مزید کہنا تھاکہ برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت 7 سالہ ام البنی، 6 سالہ صبا زہرا اور 3 سالہ نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس بتایا کہ ملزم اپنی بیوی کے حصے کی زرعی اراضی اپنے نام منتقل کرانے کے لیے اسے دباؤ میں رکھتا تھا اور اراضی نہ ملنے پر بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں زیر دفعہ 302/34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے چک نمبر 126 ج ب پہنچ کر بچوں کی لاشیں ملنے کی جگہ کا جائزہ لیا، سینیئر پولیس افسران اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے بھی موقع  سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...