جماعت اسلامی کی تحریک عام لوگوں کی آواز ہے: حافظ نعیم الرحمان
مینگورہ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے تاریخی جدوجہد کی، ملک بھر میں تحریک بڑھ رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کل کی ملک گیر تاریخی ہڑتال پر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی بنیاد رکھی، اندرون سندھ کے تمام شہروں میں عوام نکل آئے، پنجاب اور خیبرپختونخوا بھر میں بھی کامیاب ہڑتال ہوئی، مالاکنڈ ڈویژن میں مکمل طور پر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عام لوگوں کی آواز ہے، حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے، سفر کرنا مشکل ہو چکا ہے اور بجلی کے بھاری بل آتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرول پر لیوی لگا کر قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں، پٹرول کے باعث اشیائے ضروریہ مہنگی ہو چکی ہیں، ہر موٹرسائیکل سوار پٹرول پر 35 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لیوی بھتے کا عوام کو علم نہیں تھا، اس کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے عوام میں شعور پیدا کیا، دو سال قبل آئی پی پیز کے خلاف دھرنا دیا تو عوام کو ریلیف ملا، ہم سے کہا گیا لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنا پڑیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کے پیسے عوام سے لیے گئے، آئی پی پیز کے قرضے اور سود بھی عوام سے وصول کیے جاتے ہیں، 1994 سے اب تک تمام آئی پی پیز کے ساتھ ناجائز معاہدے ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments