پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روہے 13 پیسے فی لٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

پٹرول کی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کردی  جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے تین دن7 ستمبر تک ہو گا۔

واضح رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...