احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دے دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے، جائزہ کمیٹی بنا کر قومی و سیاسی بحث شروع کی جائے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ نئے صوبوں کیلئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے، نئے صوبوں کی بحث وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم کولیپس کے بیان کے بعد شروع ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments