امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 5 ارب 75 کروڑ ڈالر کے جدید ہتھیار فروخت کیے جائیں گے، سعودی عرب کو ایکسٹینڈڈ رینج جے ڈی ای ایمز کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کو اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے، جے ڈی اے ایمز کی تیاری میں بوئنگ مرکزی ٹھیکیدار ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی تیاری میں ہنی ویل مرکزی ٹھیکیدار ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments