ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) معروف امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق نئی حکمت عملی کا محور ایران کو محدود رکھنا ہے، جنگ کے بعد خطے میں امریکی اتحادیوں کی نئی صف بندی متوقع ہے، نئی حکمت عملی میں ابراہیم معاہدوں کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش تیز کرنے کی بھی تجویز ہے، جبکہ غزہ، شام اور لبنان سے متعلق سکیورٹی انتظامات بھی منصوبے کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments