ایس ای سی پی ،اگست میں 4ہزار 761نئی کمپنیاں رجسٹر ڈ
2762 پرائیویٹ،1846سنگل ممبر کمپنیاں شامل ،آئی ٹی شعبہ سرفہرست صوبائی سطح پر پنجاب 2ہزار 547نئی کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست 2026 کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 765 ہوگئی ۔ ایس ای سی پی کے مطابق اگست میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال کا رجحان برقرار رہا اور 99.9 فیصد کمپنی رجسٹریشن آن لائن مکمل کی گئی۔ اس عرصے کے دوران 3 غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان میں رجسٹر ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق اگست میں رجسٹر ہونے والی نئی کمپنیوں میں 2 ہزار 762 پرائیویٹ کمپنیاں جبکہ 1 ہزار 846 سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔ مختلف شعبوں میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ 872 کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا ۔کمیشن رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کے شعبے میں 732، سروسز میں 601 جبکہ تعمیرات کے شعبے میں 295نئی کمپنیاں رجسٹر ڈہوئیں۔ اسی طرح سیاحت کے شعبے میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اگست کے دوران 232 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں جبکہ صوبائی اور علاقائی سطح پر کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پنجاب 2 ہزار 547 نئی کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ اسلام آباد میں 843، سندھ میں 702 اور خیبر پختونخوا میں 407 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی اسی عرصے کے دوران گلگت بلتستان میں 151 جبکہ بلوچستان میں 111 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments