اے آئی سافٹ ویئر شعبے میں انقلاب لا رہی ہے ،سیف الرحمن

اے آئی سافٹ ویئر شعبے میں انقلاب لا رہی ہے ،سیف الرحمن

ڈیجیٹل مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، وفد سے گفتگو

لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ اے آئی سافٹ ویئر کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے ، اس لیے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈیجیٹل مہارتوں کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے ۔ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اے آئی کے بڑھتے استعمال کے باعث سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، تاہم متعلقہ مہارتوں سے محروم افراد مستقبل کی مسابقت میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی چھوٹی ٹیموں کو اخراجات کم کرنے ، مصنوعات کی تیاری کا عمل تیز کرنے اور منافع بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہے جب کہ بڑی کمپنیاں بھی تنظیم نو کے ذریعے مسابقتی فائدہ حاصل کر رہی ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے مزیدکہا کہ معیشت کے تمام شعبوں میں ڈیجیٹل نظام کی ضرورت بڑھنے کے باعث سافٹ ویئر کی اہمیت برقرار رہے گی، تاہم ڈیجیٹل سکلز کی تعلیم اور تربیت کے پورے نظام کو ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز، خصوصا اے آئی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...