کراچی بندرگاہ پر 239162 میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ

کراچی بندرگاہ پر 239162 میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ

ایک لاکھ 65 ہزار ٹن درآمدی ، 73 ہزار 787 ٹن برآمدی کارگو شامل

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ پر تجارتی اور بحری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بندرگاہ پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 39 ہزار 162 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔کراچی پورٹ حکام کے مطابق 8 ستمبر صبح 7 بجے سے 9 ستمبرصبح 7 بجے تک ہینڈل کیے جانے والے کارگو میں ایک لاکھ 65 ہزار 375 ٹن درآمدی جبکہ 73 ہزار 787 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اس دوران ایک لاکھ 24 ہزار 108 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا جبکہ ڈرائی بلک کارگو کا حجم ایک لاکھ 75 ہزار 678 ٹن اور لیکوئیڈ کارگو 63 ہزار 484 ٹن ریکارڈ کیا گیا بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 بحری جہاز برتھ پر موجود رہے جبکہ 3 بحری جہاز روانہ ہوگئے ۔ مزید 15 بحری جہاز پورٹ لمٹ سے باہر موجود رہے ۔کراچی پورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بندرگاہ پر 7 بحری جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...