ایسا انوکھا روبوٹ جو آپ کا باڈی گارڈ بن سکتا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)کیا آپ پسند کریں گے کہ کوئی روبوٹ آپ کے محافظ یا باڈی گارڈ کے طور پر ساتھ رہے ؟اگر ہاں تو ایک چینی کمپنی نے اس سائنس فکشن خیال کو حقیقت بنا دیا ہے ۔
انسان نما روبوٹس کی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونی ٹری نامی کمپنی نے فلمی کردار روبو کوپ جیسا نیا روبوٹ متعارف کرایا ہے ۔اس روبوٹ کو ایچ 2 ایکس کنگفو لیجنڈ کا نام دیا گیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کنگفو روبوٹ کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے جو کافی دلچسپ ہے ۔ویڈیو میں روبوٹ کو ککس اور مکے مارتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ متعدد دیگر ایکشنز بھی دکھائے گئے ہیں۔ کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ اس روبوٹ کو ذاتی باڈی گارڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالرز رکھی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments