دلیر مہندی کی سرعام تضحیک پر بھارتی فنکاروں نے مودی کو خط لکھ دیا
نئی دہلی (این این آئی)معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی کی سرِ عام تضحیک پر فلم انڈسٹری سے وابستہ کارکنوں کی تنظیم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھ دیا ہے ۔
تنظیم نے گلوکار کو سٹیج پر سرِعام روکنے اور ان کی کارکردگی پر سوال اٹھانے کے انداز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فنکار برادری کے ساتھ احترام اور حساسیت سے پیش آنے کی اپیل کی ہے ۔ واقعہ اتراکھنڈ کے علاقے نیو ٹہری میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ریاستی وزیر سبودھ اونیال نے دلیر مہندی کی پرفارمنس کے دوران سٹیج پر آ کر انہیں روک دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments