چاندی121،سونا3ہزارروپے مزیدسستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی121،سونا3ہزارروپے مزیدسستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 31ہزار536،دس گرام3لاکھ 69ہزار 972کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4090 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 121 روپے کی کمی سے 6086 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.85 روپے پر بند ہوا۔یادر ہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.86 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...