فیصل بینک کے اثاثوں کا حجم 1.8ٹریلین سے بڑھ گیا
بعداز ٹیکس منافع15.2ارب ریکارڈ،فی حصص آمدن 10روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہوئے 9 ماہ کے دوران 31.3 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 15.2 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ بینک کی فی حصص آمدن 10 روپے رہی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسری سہ ماہی کے لیے فی حصص 1.5 روپے (15فیصد) نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔بینک کے مجموعی اثاثوں کا حجم 1.8 ٹریلین روپے سے بڑھ گیا ہے ۔ بینک کے ڈپازٹس 9.3فیصد اضافے سے 1.56 ٹریلین روپے پر پہنچ گئے۔
اس اضافے میں کرنٹ اکاؤنٹس نے نمایاں کردار ادا کیا جن کا حجم 20 فیصد بڑھ کر 642ارب روپے ہوگیا۔ کرنٹ اکاؤنٹس مکس دسمبر2025 کے اختتام پر 37.5 فیصد تھا، جو بہتر ہو کر 41.2 فیصد پر جا پہنچا۔فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا کہ ہم پر اعتماد کرنے کے لیے میں صارفین کا شکر گزار ہوں۔ صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ یہ نتائج ایک واضح حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں جس کی بنیاد کم لاگت ڈپازٹس اور سرمائے کی مضبوط بنیاد پر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments