فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے کا موبائل اور ذاتی اکاؤنٹس ہیک

 فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے کا موبائل اور ذاتی اکاؤنٹس ہیک

کراچی(این این آئی) پاکستان کے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین، جنہیں ایچ ایس وائے کے نام سے پہچانا جاتا ہے ، کا موبائل فون اور ذاتی اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر آگئے ،

جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں، دوستوں اور متعلقہ افراد کو ممکنہ دھوکا دہی سے بچنے کے لیے خبردار کردیا۔ایچ ایس وائے نے کہا کہ انہیں تاحال معلوم نہیں کہ ان کے کھاتوں سے کتنے اور کس نوعیت کے پیغامات بھیجے گئے ہیں، کوئی مشکوک یا غیر معمولی پیغام موصول ہو تو اس کا جواب نہ دیں اور نہ ہی کسی کو رقم یا ذاتی معلومات فراہم کریں۔ ایچ ایس وائے نے خبردار کیا کہ کسی بھی مشکوک برقی ربط یا فائل کو کھولنے سے گریز کیا جائے اور کسی ہدایت پر عمل کرنے سے پہلے ان کے قابلِ اعتماد فون نمبر پر براہِ راست تصدیق ضرور کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...