سکون سے فٹبال میچ دیکھنے کیلئے بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں فٹبال میچ دیکھنے کے شوق میں 64 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو ٹیپ کی مدد سے کرسی سے باندھ دیا،
جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ٹیری وارڈ نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے اتوار کی رات اپنی بیوی کو گھر کے تہہ خانے میں کرسی سے باندھ دیا تاکہ وہ سکون سے فٹبال میچ دیکھ سکے ۔پولیس کو دئیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ شوہر نے ٹیپ کی مدد سے انہیں کرسی کے ساتھ باندھ کر چھوڑ دیا تھا، جہاں وہ تقریباً 45 منٹ تک بیٹھی رہیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے دونوں بازوؤں پر نشانات اور ٹیپ کے آثار بھی پائے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو باندھنے اور وہاں چھوڑنے کا اعتراف بھی کیا۔ 64 سالہ شخص کے خلاف اغوا اور اہل خانہ پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments