بل کلنٹن کی مسلم مخالف بیانیے پر ٹرمپ پر کڑی تنقید
مذہب کی وجہ سے بدنام کرنے والوں سے تنگ آچکا :سابق امریکی صدر میری بیٹی نے 15سال کی عمر میں قرآن مجید مکمل پڑھ لیا تھا:بل کلنٹن ہر مذہب میں برے عناصر موجود ، سب انسان خامیوں کے حامل ہیں
واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر بدنام کرنے پر صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ جنوبی فلوریڈا کے ایک گرجا گھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ میں مسلمانوں کو محض مذہب کی وجہ سے بدنام کرنے والوں سے تنگ آچکا ہوں ۔ انہوں نے قرآن مجید کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کرنے کا مقصد ایک دوسرے کو پہچاننا ہے ، نہ کہ حقیر سمجھنا ہے ۔ کلنٹن کے مطابق ہر مذہب میں برے عناصر موجود ہوتے ہیں اور سب انسان خامیوں کے حامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے 15 برس کی عمر میں قرآن مجید کی مکمل تعلیم حاصل کرلی تھی، مجھے اس نے بتایا تھا کہ قرآن اس بات کا درس دیتا ہے کہ اللہ تعالی نے انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے ، کیونکہ ہر مذہب میں برے عناصر موجود ہوتے ہیں، ہم سب خامیوں کے حامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments