انتخابات:نیتن یاہو کوسابق فوجی سربراہ سے سخت مقابلے کاسامنا
سابق آرمی چیف گادی آئیزن کا عالمی سطح پراسرائیل کاتشخص بحال کرنیکاعزم نیتن یاہو کا انتخابی نقصان سے بچنے کیلئے چھوٹی جماعتوں پر دستبرداری کیلئے دباؤ
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو آئندہ انتخابات میں سابق آرمی چیف گادی آئیزن کوٹ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔ 66 سالہ آیزن کوٹ نے نیتن یاہو کی تقسیم پر مبنی سیاست کے برعکس اسرائیلیوں کو متحد کرنے اور عالمی سطح پر اسرائیل کا تشخص بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف کارروائی کے حامی ہیں۔ تاہم انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت بھی کی ہے ۔ آئیزن کوٹ 2015 سے 2019 تک اسرائیلی فوج کے سربراہ رہے ۔نیتن یاہو نے 27 اکتوبر کو انتخابی نقصان سے بچنے کیلئے چھوٹی جماعتوں پر دستبرداری کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوششیں تیز کر دیں ،سروے کے مطابق نیتن یاہو کو خدشہ ہے کہ انتخابی حد پوری نہ کرنے والی جماعتیں دائیں بازو کے ووٹ تقسیم کردیں گی۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بھی امچا اسرائیل پارٹی کے بانی اوفر ونٹر کو دستبرداری کے بدلے آئندہ حکومت میں وزارت دینے کی پیشکش کی ہے ، تاہم ونٹر نے انکار کردیا۔ نیتن یاہو نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے رواں ماہ ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے کو روک دیا تھا۔فنانشل ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ اسرائیلی فوج 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کے لیے تیار تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments