امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
84 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے معذرت کی کہ وہ کچھ روز تک اپنے خیالات تحریر نہیں کر سکیں گے ۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ معافی چاہتے ہیں کیونکہ انہیں صحت یابی کے لیے چند دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments