موازنہ اور حسد رشتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں:ونیزہ احمد

 موازنہ اور حسد رشتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں:ونیزہ احمد

کراچی (این این آئی) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور میزبان ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ خاندان میں حسد اور بچوں کا ایک دوسرے سے موازنہ رشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں ونیزہ احمد نے مختلف رشتوں میں حسد پیدا ہونے اور اپنے جذبات کو سمجھنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں پر توجہ مرکوز رکھنے کے بجائے اپنے رویوں اور جذبات کا جائزہ لینا چاہیے ۔ والدین انجانے میں بہن بھائیوں، کزنز اور خاندان کے دیگر بچوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کر کے ان کے درمیان ناراضگی اور حسد پیدا کرسکتے ہیں، اس طرح کے رویے رشتوں پر دیرپا منفی اثرات مرتب کرتے اور بچوں کے درمیان غیر صحت مند مسابقت کو جنم دیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...