رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کے  ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروگرام کافی ود کرن 9 میں مختصر سوال و جواب کے دوران میزبان کرن جوہر نے رشمیکا سے پوچھا کہ وہ آئندہ کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔اس پر رشمیکا مندانا نے جواب دیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ایک دلچسپ تجربہ ہو گی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کے امکان کے حوالے سے دلچسپی پیدا ہو گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...