یوکرین پر روسی حملے ،7ہلاک،277فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ
رواں سال ابتک 5300 افراد کی باقیات یوکرین واپس لائی جا چکی ہیں
کیف ،ماسکو(اے ایف پی)یوکرین پر روسی حملوں میں سات افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔یوکرینی حکام کے مطابق کیف، سومی، خارکیف، زاپوریزیا اور دونیتسک میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ہلاک ہونے والے 277 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت یوکرین کو 252 جبکہ روس کو 25 میتیں واپس مل گئیں۔یوکرین کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 5 ہزار 300 سے زائد افراد کی باقیات یوکرین واپس لائی جا چکی ہیں، جن میں بیشتر کی شناخت تاحال باقی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments