متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی باضابطہ امیدوار نامزد

متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت  لانا ذکی نسیبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل کی باضابطہ امیدوار نامزد

نیویارک(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی نئی سیکرٹری جنرل کے لیے وزارت خارجہ کی سینئر عہدیدار لانا ذکی نسیبہ کوباضابطہ طور پر امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔

 اب تک کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہیں کر سکا۔ لانا ذکی نسیبہ ماضی میں اقوام متحدہ میں امارات کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری پانچ سالہ مدت 31 دسمبر 2026ء کو ختم ہو رہی ہے ۔ نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی حمایت اور پانچ مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو نہ ہونا ضروری ہے ۔اس بار عہدہ لاطینی امریکا کے امیدوار کو ملنے کا امکان زیر غور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...