مچھلیوں والے سمندر میں 900 میل کا تیراکی کرنیوالی خاتون

 مچھلیوں والے سمندر میں 900 میل کا تیراکی کرنیوالی خاتون

اوریگن (نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت ایتھلیٹ کیتھرین برئیڈ نے شارک مچھلیوں سے بھرے سمندر میں 900 میل تک تیرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔

وہ پہلی ایسی فرد بنی ہیں جنھوں نے ریاست کیلیفورنیا کے تمام 900 میل کے فاصلے تک پھیلے ہوئے سمندری علاقے کو تیر کر پار کیا ہے ۔ریاست اوریگن سے شروع ہونے والا یہ سفر میکسیکو جاکر 4 ماہ سے کم وقت میں مکمل ہوا۔33 سالہ کیتھرین برئیڈ کا تعلق سان فرانسسکو سے ہے اور اس سفر کے دوران انہوں نے تند و تیز لہروں، سمندری طوفانوں، شارک مچھلیوں اور دیگر مسائل کا سامنا کیا۔111 دن پر مبنی سفر کے دوران وہ روزانہ 5 گھنٹے تک تیرتی تھیں۔اس سفر کے دوران ان کی ٹیم ایک 52 فٹ لمبی کشتی میں ساتھ سفر کرتی رہی۔وہ روزانہ اوسطاً 10.3 میل تک تیرتی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...