چاندی کی قیمت مستحکم رہی، سونا 4ہزار روپے تولہ سستا

چاندی کی قیمت مستحکم رہی، سونا 4ہزار روپے تولہ سستا

تولہ سونا 4لاکھ 49ہزار336، دس گرام 388662 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد(اے پی پی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار336 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,429 روپے کمی کے بعد 388,662 روپے سے کم ہو کر 385,233 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 356,286 روپے سے کم ہو کر 353,243 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 6,802 روپے اور 5,831 روپے پر برقرار رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,308 ڈالر سے کم ہو کر 4,268 ڈالر ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...