شادی والے گھر سے دو کروڑ 75لاکھ کا سونا چوری

شادی والے گھر سے دو کروڑ 75لاکھ کا سونا چوری

جوہر ٹائون میں شادی کے دوران 55تولے سوناغائب،ایک ملزم گرفتار 8مقامات پرڈاکو شہریوں سے 14لاکھ لوٹ کرفرار،3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون میں شادی والے گھرسے دو کروڑ 75لاکھ کاسونا چوری ، شہر میں دیگر 11مقامات پرڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے ،موبائل فونز اور سامان لوٹ لیا گیا ۔جوہر ٹائون میں اسحاق کی بیٹی کی شادی پر تقریب میں خاتون سمیت چار افراد نے گھرسے دو کروڑ 75لاکھ کا55تولے سونا چوری کرلیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق تقریب کے دوران خاتون ملزمہ عشرت بی بی اور ذیشان عرف شانی معراج وغیرہ نے 55تولے سونا چوری  کرلیا ۔ پولیس نے خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ڈاکوگوالمنڈی میں فاخر سے 3لاکھ 45ہزار وموبائل ،لیاقت آباد میں نوید سے 3لاکھ15 ہزار و موبائل ، برکی میں مظفر سے 3 لاکھ وموبائل،شاہدرہ میں سمیر سے 2لاکھ 55ہزار و موبائل ، مزنگ میں اقبال سے 2لاکھ 30ہزار ،موبائل ودیگر سامان ،شیرا کوٹ میں توصیف سے 15 ہزار و موبائل ،گرین ٹاؤن میں انعام سے 10 ہزار وموبائل ،باغبانپورہ کے علاقے میں افضل سے 7 ہزار اور موبائل لے اڑے ۔ہربنس پورہ سے سعد، ساندہ سے جواد اور اچھرہ سے مزمل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...